شادی کے بغیر ہی خوش ہوں، راکھی ساونت

جب تک کوئی اچھا انسان نہیں ملتا اس وقت تک شادی نہیں کروں گی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:30

شادی کے بغیر ہی خوش ہوں، راکھی ساونت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) بالی ووڈ میں آئٹمگرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹمگرل کے نام سے مشہورراکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بارپھررئیلیٹی شو’’راکھی کا سویمور’’ کا حصہ بنیں گی جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کوایک بارپھرتلاش کریں گی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ وہ اپنے آپ کواکیلی خوش قسمت سمجھتی ہیں جب وہ یوگا سکھانے والے بابا رام دیو، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اداکارسلمان خان اور مزید بڑی بڑی شخصیات کوساتھی کے بغیر اکیلا زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 16:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :