سری دیوی نے اٹلی میں گزارے یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کر دیں

اتوار 15 جنوری 2017 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے اٹلی میں اہل خانہ کے ہمراہ گزارے ہوئے یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اٹلی آئی ہوئی ہیں جہاں ان کے شوہر بونی کپور کا فلورنس میں ایک بہت بڑا فیشن شو ہے ۔اداکارہ نے اپنی دو بیٹیوں جانوی اور خوشی اور شوہر بونی کپور کے ہمراہ گزا رے ہوئے یادگار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے جاری کی ہیں جن میں وہ خوبرو اور جاذب نظر آ رہی ہیں۔ان کے سینکڑوں مداح اب تک ان کی تصاویر کو پسند کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 14:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :