اداکار شاہد کپور کیساتھ سب سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ بن گئی ہوں ‘امرتا راؤ

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 12:49

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) بالی وڈ کی معروف اداکارہ امرتاراؤنے کہا ہے کہ میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ سب سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ بن گئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں ہدایتکار سورج بھرجاتیہ کی فلم ”ویوا“ میں بھی اداکار شاہد کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنی نئی فلم اور دیگر فلمی مصروفیات کے بارے میں بتاتے ہوئے امرتا راؤ نے کہا کہ فلم ”ویوا“ ایک ایسے ہدایتکار تخلیق کر رہے ہیں جنہوں نے ماضی قریب میں فلم ”میں نے پیار کیا “ اور ”ہم آپکے ہیں کون “ جیسی کامیاب گھریلو فلمیں پیش کی تھیں ۔

فلم ”ویوا“ میں اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے امرتا راؤ کہتی ہیں اس فلم کی کہانی شادی کے بعد ہونے والے واقعات کو پیش کرتی ہے ۔ نوجوان اور کم عمر جوڑے کی اس کہانی میں بہت سے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی ۔
وقت اشاعت : 14/10/2006 - 12:49:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :