نامورصوفی گلوکارسائیں ظہور کی محکمہ ثقافت کے زیراہتمام نشترہال میں شاندار پرفارمنس

صوفیانہ کلام سننے کیلئے فیمیلز کی کثیر تعداد میں شرکت،پشاور کی عوام نے جو پشاور دیا اور مہمان نوازی کی اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا، سائیں ظہور

پیر 16 جنوری 2017 18:26

نامورصوفی گلوکارسائیں ظہور کی محکمہ ثقافت کے زیراہتمام نشترہال میں شاندار پرفارمنس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ملک کے نامور گلوکار سائیں ظہور نے نشترہال پشاور میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت وثقافت، آرکیالوجی ،میوزیم اور امور نوجوانان محمد طارق، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد، ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ سمیت مختلف فیمیلز، خواتین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں،تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض معروف آرٹسٹ ارشد حسین اور نمرہ خان نے سرانجام دیئے ،صوبہ پنجاب کے ضلع اکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامورگلوکارسائیں ظہور نے اپنا کلام پیش کرکے سامعین کو خوب محظوظ کیا جبکہ صوفی شاعر بابا بلے شاہ کا کلام پیش کرنے پر نشترہال میں موجود فیمیلز اور شرکاء نے اسے خوب سراہا، دو گھنٹوں سے زائد کی پرفارمنس کے دوران گلوکار سائیں ظہور نے میرا عشق بھی توں، تیرے عشق نے نچایا چل چھیاں چھیاں ، لال میری اور دیگر صوفیانہ کلام پیش کئے ، اس موقع پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت محمد طارق کا کہنا تھا کہ سائیں ظہور کا شمار دنیا کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور ان کو پشاور بلانے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے جو کہ عوام یا تو پنجاب جا کر سن پاتے تھے یا پھر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دیکھنا اور سننا نصیب ہوتا تھا ، بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سائیں ظہور نے اس موقع پر کہا کہ پشاور آکر یہاں کے لوگوں کا پیار اور مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا جس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور اگر موقع ملا زندگی میں تو دوبارہ بھی پشاور میں آکر پرفارم کرونگا ، انہوں نے کہاکہ اپنی زندگی میں زیادہ تر صوفیانہ کلام پیش کئے کیونکہ مجھے شروع سے صوفیانہ کلام سے لگائو رہا ہے ، واضح رہے کہ 2006میں سائیں ظہور کو بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر بی بی سی وائس آف ایئرایوارڈ سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 18:26:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :