پی این سی اے کی فلم میکرز اور پروڈیوسرز کو " انٹروڈکٹری ورکشاپ ان فلم میکنگ" میں شرکت کی دعوت

منگل 17 جنوری 2017 17:52

پی این سی اے کی فلم میکرز اور پروڈیوسرز کو " انٹروڈکٹری ورکشاپ ان فلم میکنگ" میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس فلم میکرز اور پروڈیوسرز کو 18 جنوری ، 2017 کو صبح 10:00 بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں منعقدہ" انٹروڈکٹری ورکشاپ ان فلم میکنگ" میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

سوئس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ماہرین فلم ورکشاپ میں شرکاء کی رہنمائی کریں گے اور اُنہیں اس سال اگست میں منعقدہ اوپن ڈورہب فیسٹیول میں شرکت کے حوالے میں بریفنگ دیں گے۔ اس پروجیکٹ میں سائوتھ ایشیاء سے تقریباً8 پروجیکٹ کا انتخاب ہونا ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2017 - 17:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :