میڈونا کو قتل کی دھمکیاں، سیکورٹی سخت کر دی گئی

بدھ 21 جنوری 2009 10:59

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2008ء) گلو کارہ میدونا کو قبالہ سے وابستگی کے باعث انتہا پسندوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی اور بچوں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈونا کو مختلف ویب سائٹس سے دھمکیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میڈونا نے بتایا کہ میں نے اپنے سابقہ شوہر گائے رچی کو بھی مشورہ دیا ہے وہ اپنی سیکورٹی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل میں یا بچے گھر سے باہر جاتے ہیں تو ہمارے محافظ ساتھ ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈونا کے گانوں میں زیادہ تر مذہبی اوررومانویت کا تاثر ملتا ہے۔ میڈونا نے اس حوالے سے کہا کہ میرا مذہب سے خاص لگاؤ ہے جس کا تاثر میرے گانوں میں ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2009 - 10:59:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :