اے آر رحمان اپنے گانے ہما ہما کے ری میک کے مخالف

بدھ 18 جنوری 2017 16:49

اے آر رحمان اپنے گانے ہما ہما کے ری میک کے مخالف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) بھارتی موسیقار اے آر رحمان فلم ’’بمبئی‘‘ کے گانے ’’ہما ہما‘‘ کو فلم ’’او کے جانو‘‘ کیلئے دینے کو تیار نہ تھے، ان کو ڈر تھا کہ ماضی کے اس مقبول گانے جس کو منیشا کوئرالا اور ارویند سوامی پر فلمایا گیا تھا کو بگاڑ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے آر رحمان نے کہا ہے کہ گو کہ یہ ایک برا آئیڈیا تھا لیکن ہر کسی نے اس کو پسند کیا ہے، ’’او کے جانو‘‘کیلئے جب اس گانے کو لینے پر ڈائریکٹر نے اصرار کیا تو میں راضی نہ تھا لیکن ان کی منت سماجت پر میں مان گیا اور گانے کی صرف پہلی 4 سلیب کو استعمال کرنے کی بادل نخواستہ اجازت دی۔

وہ کہتے ہیں کہ بعد میں گانے کی ری مکس موسیقی اچھی معلوم ہوئی تاہم میرا خیال تھا کہ اس گانے کو لینے کا آئیڈیا برا ہے۔واضح رہے کہ اس گانے کی ریلیز کے بعد سے اب تک یوٹیوب پر اس کو سننے والوں کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہی
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 16:49:02