الحمراء آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈراموں میں دوبارہ گانوں پرپرفارمنس کا سلسلہ شروع

بدھ 21 جنوری 2009 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21جنوری 2009 ء ) الحمراء آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈراموں میں دوبارہ گانوں پرپرفارمنس کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں گزشتہ روز الحمراء ہال IIمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ”بڈھا ٹرنک اور بوسکی “میں گانوں پر پرفارمنس کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسٹیج ڈرامہ ”بڈھا ٹرنک اور بوسکی “جسے عوام کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے ۔مذکورہ ڈرامہ کے رائٹر خالد عباس ڈار ہیں اور وہ خود بھی ڈرامہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عابد کشمیری ‘کرشمہ مغل ‘انور علی ‘رابیعہ درانی ‘حامد رانا ‘ظفر ارشاد ‘مہوش ‘مجاہد رانا ‘عرفان ہاشمی اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/01/2009 - 13:28:28

Rlated Stars :