جنیفرلارنس نے ’’ریڈ سپیرو‘‘کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

جمعرات 19 جنوری 2017 13:33

جنیفرلارنس نے ’’ریڈ سپیرو‘‘کی شوٹنگ کا آغاز کردیا
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ہالی وڈکی مہنگی ترین اداکارہ جنیفرلارنس نے فلم’’ریڈ سپیرو‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

فلم ’’ریڈ سپیرو‘‘ایک جاسوسی اورسنسنی خیزی پر مشتمل فلم ہے جس میں جنیفر لارنس کا کردار روسی جاسوسہ کا ہو گا جو ایک منصوبے کے تحت سی آئی اے کے ایک ایجنٹ کو اپنی محبت کے جال میں پھنساتی ہے ۔اس فلم کے ہدایتکارفرانسس لارنس ہیں جنہوں نے ہنگر گیمز فلموں کی بھی ڈائریکشن دی تھی۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:33:45

Rlated Stars :