’’اتفاق ‘‘میں پہلی بار قدرے منفی کردار میں نظرآئوں گی،سوناکشی سنہا

جمعرات 19 جنوری 2017 13:41

’’اتفاق ‘‘میں پہلی بار قدرے منفی کردار میں نظرآئوں گی،سوناکشی سنہا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’’اتفاق ‘‘میں اپنے پرستاروں کو قدرے منفی کردار میں پہلی مرتبہ نظرآئیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نے فلم اتفاق میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ’’اتفاق ‘‘میں ان کے ساتھ اداکار سدھارتھ ملہوترا ہیرو ہوں گے، فلم ماضی کے معروف اداکار راجیش کھنہ کی اسی نام کی بلاک بسٹر فلم کا ریمیک ہو گی جس میں کہانی کو آج کے دورکے تحت نیا روپ دیا گیا ہے۔

سوناکشی نے بتایا کہ اس فلم میں ان کا کردار ماضی کی اداکارہ نندا داس کے کردار سے مختلف یعنی مکمل منفی نہیں بلکہ قدرے منفی ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ فروری سے شروع ہو رہی ہے اور بہت پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ سوناکشی پہلی بار سدھارتھ ملہوتراکے مقابل کام کریں گی۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:41:18

Rlated Stars :