بالی وڈ پروڈیوسر زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 13:01

بالی وڈ پروڈیوسر زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : بھارتی ریاست حیدر آباد کی پولیس نے بالی وڈ کے پروڈیوسر کو زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بالی وڈ پروڈیوسر کریم مورانی کو دہلی کی رہائشی ایک خاتون کو شادی کا وعدہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے جُرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ دہلی کی رہائشی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے حیدر آباد میں پولیس اسٹیشن میں کریم مورانی کے خلاف ایک شکایت درج کروائی میں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2015ء میں کریم مورانی نے شادی کا وعدہ کر کے اپنے اسٹوڈیو میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سینئیر پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے موقف کے مطابق کریم مورانی نے اسے کئی جگہوں پر نئی دہلی میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ سینئیر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مقدمہ IPC کے سیکشنز 417 (دھوکہ دہی)، 376 (عصمت دری) ،342 (ناحق قید)، 506 (مجرمانہ دھمکیوں) اور 493 سمیت IPC کے دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:01:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :