بالی ووڈ کے سلو میاں موذی مرض ایڈز میں مبتلا ہیں ، پنڈت سوامی اوم کا دعویٰ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:51

بالی ووڈ کے سلو میاں موذی مرض ایڈز میں مبتلا ہیں ، پنڈت سوامی اوم کا دعویٰ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 10 سے باہر کیے گئے پنڈت سوامی اوم نے سلو میاں پر موذی مرض ایڈز میں مبتلا ہونے کا دعوی کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 10 کے میزبان ہیں اور اپنے پروگرام سے اوچھی حرکتوں کی وجہ سے بھارتی پنڈت سوامی اوم کو باہر کردیا تھا جس کے بعد پنڈت نے سلو میاں پر ہندو ثقافت کے سخت ناقد ہونے کا الزام عائد کیا تھا لیکن اب بھارتی پنڈت نے سلو میاں کی زندگی سے متعلق بڑا دعوی کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنڈت سوامی اوم نے اپنے انٹرویو میں دعوی کیا کہ سلمان خان خواتین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے موذی مرض ایڈز کا شکار ہوگئے ہیں، اسی وجہ وہ شادی بھی نہیں کررہے، ان کی اس بیماری سے متعلق قریبی لوگ ہی واقف ہیں جنہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے۔بھارتی پنڈت کے دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوامی اوم کو سلو میاں کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:51:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :