برازیلین ماڈل کی 4 منزلہ عمارت سے کود کر خود سوزی کی کوشش

ماڈل ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس نے شراب نوشی اورمنشیات کا استعال شروع کردیا تھا،قریبی ذرائع

جمعہ 20 جنوری 2017 18:40

برازیلین ماڈل کی 4 منزلہ عمارت سے کود کر خود سوزی کی کوشش

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) برازیلین ماڈل ڈی بورہ ڈینٹاس نے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جس میں ان کی جان تو بچ گئی تاہم وہ اپنا دھڑ مفلوج کروا بیٹھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی ماڈل اور 2015 میں ’’مس بم بم‘‘ کا ٹائٹل جیتنے والی ڈی بورہ ڈینٹاس نے خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے 4 منزلہ عمارت کی کھڑکی سے چھلانک لگادی۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ماڈل کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی جان تو بچ گئی لیکن ان کے جسم کا کمر سے نچلا حصہ (دھڑ) مفلوج ہوگیا۔برازیلین ماڈل کے دوستوں کے مطابق وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں تھیں اور بہت زیادہ اداس رہنے کی وجہ سے انہوں نے شراب نوشی کے ساتھ نشہ آور ادویات کا استعمال بھی زیادہ کر دیا تھا۔واضح رہے خودکشی کی کوشش سے قبل ماڈل کے اسکینڈل سے متعلق متنازع ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :