بجلی چوری کا الزام، بھارتی اداکارہ رتی اگنی ہوتری کیخلاف مقدمہ درج

اداکارہ پر 48 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کرنے کا الزام ہے

جمعہ 20 جنوری 2017 21:53

بجلی چوری کا الزام، بھارتی اداکارہ رتی اگنی ہوتری کیخلاف مقدمہ درج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ممبئی پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے وورلی کی پولیس نے معروف اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اداکارہ پر 48 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ بجلی کی ترسیل کے ادارے کے اہلکاروں نے رتی اگنی ہوتری کے گھر پر چھاپہ مارا تو انھیں انکشاف ہوا کہ میٹر کے ساتھ بجلی چوری کرنے کیلئے چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ اس کے فوری بعد اہلکار پولیس سٹیشن پہنچے اور دفعہ 135 کے تحت بجلی چوری کے الزام میں اداکارہ اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ اور ان کے شوہر انیل وروانی گزشتہ 3 سال سے بجلی کی چوری میں ملوث ہیں جس کی مالیت تقریباً 48 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 21:53:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :