لندن‘ چائنیز میجیکل لینٹرن فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:22

لندن‘ چائنیز میجیکل لینٹرن فیسٹیول کا آغاز ہوگیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)لندن میں چائنیزمیجیکل لینٹرن فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے، اس رنگا رنگ فیسٹیول میں1500سے زائد بڑی اور چھوٹی لالٹینوں کی نمائش کی جارہی ہے جن میں 60 ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے موقع پر لندن کا چسوک ہائوس رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور ،روشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 13:22:55