عتیقہ اوڈھو شراب بر آمدگی کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:17

عتیقہ اوڈھو شراب بر آمدگی کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب بر آمدگی کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

عتیقہ اوڈھو شراب بر آمدگی کیس کی سماعت سول جج چوہدری وقار منصور بر یار نے کی تاھم عتیقہ اوڈھوکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس کی وجہ سے سماعت آئندہ تاریخ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کو عدالت نے حاضری سے مستثنی کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 20:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :