اداکارہ عالیہ بھٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

پیر 23 جنوری 2017 16:28

اداکارہ عالیہ بھٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور اس کی ایک مثال ٹوئٹر پر اداکارہ کے بڑھتے ہوئے فالوورز ہیں۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں اور اب ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔عالیہ بھٹ کا ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام چاہنے والوں کی شکرگزار ہیں جب کہ انہیں صبح شوٹنگ کے لیے جلدی اٹھنا ہے اور صبح اٹھنے کے لیے انہیں جلدی سونا پڑے گا تاہم ان کے مداحوں کا پیار ان کے ساتھ ہے۔ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل ورون دھون ہیں جب کہ گزشتہ دنوں فلم فئیر میں انہوں نے بہترین اداکارہ کا بھی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 16:28:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :