اداکار سلمان خان نے اپنے بھانجے کو میزبانی کے گر سکھانے لگے

پیر 23 جنوری 2017 16:35

اداکار سلمان خان نے اپنے بھانجے کو میزبانی کے گر سکھانے لگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان بولی وڈ میں نئے چہرے متعارف کروانے کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے کئی چہروں کو فلموں میں کام دلوایا ہے جن میں زریں خان،ڈیزی شاہ اور کترینہ کیف کے نام قابل ذکر ہیں۔اور اب وہ ایک ایسے شخص کو بولی وڈ میں اینٹری کے لیے ٹریننگ دے رہے ہیں جس کے بارے میں سن کر لوگ حیران رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

جی ہاں وہ اپنی بہن ارپیتا کے ننھے بیٹے آہل کو ٹریننگ دے رہے ہیں ،بولی وڈ ٹیبلوئیڈ کے مطابق سلمان بگ باس کے سیٹ پر آہل کو لے کر آتے ہیں اور بہت سا وقت اس کے ساتھ گزارتے ہیں۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ سیٹ پر آہل کو پروگرام کی میزبانی کرنے کے بھی گٴْر سکھارہے ہوتے ہیں ،ابھی آہل بہت چھوٹے ہیں لیکن سلمان کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ پورا میڈیا جانتا ہے کہ آہل سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہیں ،ان کی والدہ اور ماموں (سلمان) اکثر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 16:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :