2017 کے مس یونیورس مقابلوں میں بطور جج حصہ لوں گی ، ششمیتا سین

پیر 23 جنوری 2017 16:36

2017 کے مس یونیورس مقابلوں میں بطور جج حصہ لوں گی ، ششمیتا سین
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)انڈیا کی سابق مس یونیورس اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ وہ سنہ 2017 کے مس یونیورس مقابلوں میں بطور جج حصہ لیں گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے اور 23 سال بعد اسی جگہ جانے پر اپنے جذبات پر قابو رکھنے سے قاصر نظر آ رہی ہیں جہاں انہیں کائنات کی حسین ترین دوشیزہ کا تاج پہنایا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا: ‘جھومتے دل کے ساتھ وہاں جانے کی تیاری کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

میں بہت پرجوش ہوں اور 23 سال بعد فلپائن کے اسی گھر لوٹنے پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہی ہوں۔‘انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا: یہ وہی جگہ ہے جہاں سنہ 1994 میں سب کچھ شروع ہوا تھا اور اس کے ساتھ انہوں نے مس یونیورس 1994 کو ہیش ٹیگ کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا: ‘زندگی نے اپنا چکر پورا کر لیا ہے۔ پہلے مس یونیورس کا خطاب جیتنا پھر اس کی انڈین فرینچائز لینا اور پھر ایک جج کی حیثیت سے 65 ویں مس یونیورس کے لیے منیلا جانا۔ میں اپنے تمام چشم براہ فلپائنی دوستوں کو اب یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہاں یہ مصدقہ ہے۔ ہاں! میں آ رہی ہوں! محل کیتا فلپائن جلد ہی تمہیں دیکھوں گی۔’

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 16:36:01