ہمیں ٹی و ی سٹار کم کارڈاشین نہیں، اچھے لوگوں کی ضرورت ہے، دبئی پولیس

پیر 23 جنوری 2017 16:48

ہمیں ٹی و ی سٹار کم کارڈاشین نہیں، اچھے لوگوں کی ضرورت ہے، دبئی پولیس
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈاشین کے گذشتہ ہفتے امارات کے دورے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ان کی نہیں، بلکہ اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔کم کارڈاشین نے دبئی میں راشد پیڈیاٹرک تھراپی سنٹر میں معذور بچوں سے ملاقات کی تھی مگر ضاحی خلفان کو ان کا وہاں جانا پسند نہیں آیا اور انھوں نے ٹویٹر پر اس کی مذمت میں بیان جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے لکھا ہی: ''دبئی کو کم کارڈاشین کی خیراتی مراکز میں موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مراکز اچھے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ بہت سے اچھے لوگ موجود ہیں''۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں اس مرکز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مریم عثمان کو مخاطب کیا ہے اور لکھا ہی: ''معذور بچوں کو کم کارڈاشین ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انھیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں ''۔امریکی فن کارہ نے دبئی میں اپنی مصروفیات کے دوران ایک میک اپ ماسٹر کلاس کا بھی انعقاد کیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 16:48:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :