پاکستان کی طرح بھارت کو بھی دوسرے ممالک سے آنے والے فنکاروں کو عزت دینی چاہیے ، عتیقہ اوڈھو

پیر 23 جنوری 2017 16:54

پاکستان کی طرح بھارت کو بھی دوسرے ممالک سے آنے والے فنکاروں کو عزت دینی چاہیے ، عتیقہ اوڈھو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اپنے ملک میں دوسرے ممالک سے آنے والے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔عتیقہ اوڈھو ہندوستانی اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ بہت جلد اے پلس کے ڈرامے 'لیکن' میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ 'ہمیں خوشی ہے کہ سارہ اس ڈرامے میں ہم سب کے ساتھ موجود ہیں، میری صرف یہی خواہش ہے کہ ہندوستان بھی ہمارے فنکاروں کو ایسی ہی عزت دے جیسی پاکستان ہمیشہ سے ان کے فنکاروں کو دیتا آرہا ہے، لیکن شرم کی بات ہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان دوبارہ ہندوستان جاکر کام نہیں کرسکتے اور اپنی فلم کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکتے، کیوں کہ اگر ایسا ہوا تو انتہا پسند ان پر حملہ کریں گی'۔

(جاری ہے)

عتیقہ نے مزید کہا کہ 'صرف انہیں ہی کیوں نشانہ بنایا گیا کیوں کہ وہ ہندوستان میں کافی مقبول ہوگئے اور کچھ لوگوں کو شاید اچھا نہیں لگتا جب پاکستانی اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا، 'میری ہندوستانی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ اس قسم کے لوگوں کو اداکاروں کو ٹارگٹ بنانے سے روکیں، پاکستانی حکومت کی طرح ہندوستانی حکومت کو بھی دونوں ممالک میں آرٹ کے تبادلے میں اپنا کردار نبھانا چاہیے، اداکاروں کا شمار خیرسگالی سفیروں میں کیا جاتا ہے جن کی حفاظت کرنی چاہیی'۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 16:54:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :