رشتے نبھانے کے حوالے سے ماہر نہیں ہوں لیکن میں رشتوں پر بھروسہ رکھتی ہوں، دپیکا پڈکون

بدھ 25 جنوری 2017 20:44

رشتے نبھانے کے حوالے سے ماہر نہیں ہوں لیکن میں رشتوں پر بھروسہ رکھتی ہوں، دپیکا پڈکون
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکار رنویرسنگھ کی گہری دوستی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے کبھی بھی اس گہری دوستی کے بارے میں کچھ خاص نہیں کہا گیا تاہم اداکارہ نے بھی شادی کے حوالے سے صاف صاف بتادیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ڑینڈرکیج‘‘ کی تشہیرکے دوران انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں رشتے نبھانے کے حوالے سے ماہر نہیں ہوں لیکن میں رشتوں پر بھروسہ رکھتی ہوں۔

مجھے رشتے کبھی کبھی آسان تو کبھی بہت مشکل لگتے ہیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی کا تعلق عمرسے نہیں ہوتا ہے، یہ انسان کی زندگی اورصورت حال پر منحصر ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی شادی 40 یا 40 سے زائد عمر میں ہوتی ہے جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی شادی 21 یا 22 سال کی عمرمیں بھی ہوجاتی ہے لیکن میں شادی کے لیے بالکل بھی تیارنہیں ہوں۔
وقت اشاعت : 25/01/2017 - 20:44:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :