عینی طاہرہ ٹی ڈراموں میں مصروف ہوگئیں

پی ٹی وی ہوم کے ’’نواب گھر‘‘ کی ریکارڈنگزمیں مصروف ہوں،عینی طاہرہ

جمعرات 26 جنوری 2017 17:01

عینی طاہرہ ٹی ڈراموں میں مصروف ہوگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء)معروف اداکارہ ،گلوکارہ،اینکر عینی طاہرہ اپنے ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگزمیں مصروف ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق عینی طاہرہجو اپنے نئے ریمکس گانے’’رشک قمر‘‘ کی مقبولیت کی بناء پر میوزک شوزکی جان بنی ہوئی تھیں ان دنوں وہ اپنے ٹی وی سیریلز کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوچکی ہیں ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ ان دنوں وہ پی ٹی وی ہوم کے ڈرامہ سیریل ’’نواب گھر‘‘ کی اقساط مکمل کروارہی ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ میوزک شوزمیں بھی شریک ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اپنی اس مصروفیت کی بناء پر فی الحال انہوں نے دوبئی کا ٹو رمنسوخ کردیاہے جیسے ہی وہ ان سے فری ہوں گی دوبئی روانہ ہوجائیں گی۔عینی طاہرہ نے مذیدکہاکہ ان کا ری مکس سونگ’’رشک قمر‘‘ میوزک شوزکا ہارٹ فیورٹ سونگ بن چکاہے وہ کسی بھی شومیں جائیں اس گانے کو خصوصی فرمائشوں سے سنا جاتاہے۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 17:01:31