فلم’’ریزیڈنٹ ایول؛دی فائنل چیپٹر‘‘کا فائنل ٹریلر

ہدایتکارپال اینڈریوسن کی یہ فلم ریزیڈنٹ ایول سیریز سلسلے کی چھٹی کڑی ہے

جمعرات 26 جنوری 2017 19:25

فلم’’ریزیڈنٹ ایول؛دی فائنل چیپٹر‘‘کا فائنل ٹریلر
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن ہارر فلم سیریز ریزیڈنٹ ایول سیریز کی آخریفلم’’ریزیڈنٹ ایول؛دی فائنل چیپٹر‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکارپال اینڈریوسن کی یہ فلم ریزیڈنٹ ایول سیریز سلسلے کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر خطرناک وائرس کا شکار ہونیوالے افراد کے گِرد گھوم رہی ہے جو انفیکشن سے محفوظ افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر تل جاتے ہیں جبکہ راستے کی رکاوٹ بننے والے افراد کو جان سے مار دیتے ہیں۔

جیریمی بولٹ، رابرٹ کلزر اور پال اینڈرسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مشہورِ زمانہ اداکارہ مِلا جو ووِچ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شان رابرٹس، علی لارٹر، روبی روز، ایئن گلین اورولیئم لیوی شامل ہیں۔ایکشن ایڈونچر اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم اسکرین جیمز پروڈکشن کے تحت کل27جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 19:25:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :