ریتک کی فلم کائیٹس بلندی کی جانب رواں دواں

ہفتہ 7 فروری 2009 14:29

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 07فروری2009 ) ریتک روشن کی فلم کائیٹس کی پرواز بلندیوں پر جاری ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریتک روشن کی فلم کائیٹس جوکہ دیوالی پر ریلیز ہونی ہے ۔اس کے دنیا بھر میں ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ کے حقوق بگ پکچر ز نے حاصل کرلیے ہیں ۔فلم کرافٹ پروڈکشن انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اورکائیٹس کے پروڈیوسر راکیش روشن اور بگ پکچرز کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے ۔

اس موقعے پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے راکیش روشن کا کہنا تھا کہ وہ بگ پکچرز کی جانب سے اس فلم کے ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ کے حوالے سے شراکت داری پر بہت مطمئن اور خوش ہیں ۔راکیش کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس کو دنیا بھر کے شائقین کی پسند کو مدنظر رکھ کر بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

راکیش کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ ریلائنس بگ اینٹرٹینمنٹ فلم کی مارکیٹنگ کامیابی سے کرے گی تاکہ یہ دنیا بھر میں شائقین کو محظوظ کرسکے ۔

فلم کائیٹس کے پروڈیوسر راکیش روشن ہیں جبکہ ہدایت کار ی انوراگ باسو نے کی ہے اور اسکی شوٹنگ گزشتہ سال دوہزار آٹھ سے لاس ویگاس ،لاس اینجلس اور نیو میکسیکومیں شروع ہوچکی ہے ۔فلم کائیٹس ایک رومانوی تھرلنگ مووی ہے جس میں ریتک کے ساتھ باربرا موری ،کنگنار ینالٹ اور کبیر بیدی بھی جلوہ گر ہورہی ہیں
وقت اشاعت : 07/02/2009 - 14:29:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :