بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر فلم ہدماوتی کی شوٹنگ کے دوران ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم 'پدماوتی' میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کا الزام

جمعہ 27 جنوری 2017 20:26

بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر فلم ہدماوتی کی شوٹنگ کے دوران ہندو انتہا پسندوں کا حملہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) بولی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر ان کی آنے والی فلم 'ہدماوتی' کی شوٹنگ کے دوران ہندوستان کی انتہا پسند تنظیم کے کارکنان نے حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ جے پور میں جاری ہے، اس دوران انتہا پسند جماعت راجپوت کرنی سینا نے احتجاج کرنا شرور کردیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم 'پدماوتی' میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاالدین خلجی کے درمیان نامناسب سینز کو پیش کریں گے، یہ کردار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق علاالدین خلجی رانی پدماوتی کو فتح کرنا چاہتا تھا تاہم انہوں نے اس سے پہلے آگ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اشتعال پسند افراد نے سنجے لیلا بھنسالی کو تھپڑ مارنے کے ساتھ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، جس کے بعد ان کے سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے سیٹ کی حفاظت کے لیے پولیس بھی بلائی، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں کہ فلم کے اداکار دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی حملے کا شکار ہوئے یا نہیں۔خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی حفاظت کے لیے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/01/2017 - 20:26:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :