وقار ذکاء نے لڑکی کو چھیڑا جس کے بعد لڑائی کا آغاز ہوا

کلب حکام کے مطابق وقار یہاں آکر اکثر ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں اور اس قسم کی لڑائیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں: عینی شاہد کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 21:20

وقار ذکاء نے لڑکی کو چھیڑا جس کے بعد لڑائی کا آغاز ہوا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء)عینی شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکاء نے لڑکی کو چھیڑا جس کے بعد لڑائی کا آغاز ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے ایک کلب میں وقار ذکاء کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کے بطور عینی شاہد انکشاف نے معاملے کا رخ بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

اواب علوی کے مطابق وقار ذکاء نے ایک لڑکی کو چھیڑا جس کے بعد اس کا بوائے فرینڈ پہلے لڑکی کو گھر چھوڑنے گیا پھر واپس آ کر اس نے جھگڑا شروع کر دیا۔ اس موقع پر سیکورٹی گارڈز نے جھگڑا کرنے والوں کو کلب سے باہر نکال دیا۔ کلب کے باہر جا کر دونوں پارٹیوں کے درمیان شدید بحث ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اواب علوی کے مطابق کلب کے حکام اور سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ نیا نہیں ہے۔ وقار ذکاء اکثر یہاں آ کر ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں اور پھر اس کے بعد اس قسم کی لڑائیوں کا ہونا معمول کی بات ہے۔

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 21:20:23

Rlated Stars :