فلموں کے بادشاہ عامر خان کی گھریلو زندگی تنازعات کے گھیرے میں

اتوار 29 جنوری 2017 13:31

فلموں کے بادشاہ عامر خان کی گھریلو زندگی تنازعات کے گھیرے میں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء)بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فیلڈ میں بہت ہی مقبول ہیں لیکن ان کے بھائی فیصل خان بولی وڈ میں زیادہ نام نہیں کماسکے وہ چند ہی فلموں میں نظر آئے اس کے بعد منظر سے غائب ہوگئے۔ایک رپورٹ کے مطابق فیصل شیزوفرینا کے مریض ہیں یہ ایک قسم کی دماغی بیماری ہے جس میں انسان کا رویہ،جذبات سب کچھ متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں ان کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق ان کی گھریلو زندگی بہت زیادہ تنازعات کا شکار ہے آئے ان کے بارے میں چند باتیں آپ کوبتاتے ہیں۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ ان کا فلم انڈسٹری میں کوئی قریبی دوست نہیں ہے،اور کوئی انہیں ان کی پریشانیوں سے باہر نہیں نکال سکتا۔ایک انٹرویو کے دوران فیصل خان نے یہ واضح کردیا تھا کہ انہیں کوئی ذہنی بیماری لاحق نہیں ہیاگر وہ ذہنی عارضے میں مبتلا ہوتے تو کسی بھی فلم میں کام نہیں کرسکتے تھے،ان کیبارے میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ ان کے بھائی عامر ان کی اس حالت کے ذمہ دار ہیں ،عامر نے بھائی کی کسٹڈی کے لیے اپنے والد کے ساتھ قانونی جنگ بھی لڑی تھی۔

وقت اشاعت : 29/01/2017 - 13:31:20

Rlated Stars :