خوبصورتی اور فن خدا کی دین ہے ہمیشہ اپنے سینئرز سے سیکھتی ہوں ‘ عاصمہ لتا

پیر 30 جنوری 2017 14:31

خوبصورتی اور فن خدا کی دین ہے ہمیشہ اپنے سینئرز سے سیکھتی ہوں ‘ عاصمہ لتا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) گلوکارہ و اداکارہ عاصمہ لتا نے کہا ہے کہ خوبصورتی اور فن خدا کی دین ہے ، میں ان چند خوش نصیب لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے فن گلوکاری کے ساتھ اداکاری میں بھی پہچان بنائی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے سینئرز سے سیکھتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے میرے جونیئر مجھ سے استفادہ کر یں اور مجھے اس سے بیحد خوشی ہوتی ہے ۔میں نے کبھی بھی خود کو بڑی فنکارہ نہیںسمجھا بلکہ ہمیشہ یہی سوچ ہوتی ہے کہ کیمرے کے سامنے میرا پہلا دن ہے ۔

وقت اشاعت : 30/01/2017 - 14:31:33