ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کر دی

رواں سال تقریباً 20سے زیادہ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں، بھارتی فلموں کی نمائش سے مخصوص لابی فائدہ اٹھائیگی‘ گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 14:35

ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں کی دوبارہ نمائش کی اجازت دینے سے نئی آنے والی پاکستانی فلمیں مشکلات سے دوچار ہوں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے پروڈیوسروں نے بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور رواں سال تقریباً 20سے زیادہ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ۔

بھارتی فلموں کی دوبارہ پاکستانی سینما گھروں میں نمائش سے مخصوص لابی فائدہ اٹھائے گی اور پاکستان فلم انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان میں ضروری ہے تو پھر ہر پاکستانی فلم کی بھارت میں نمائش کو بھی لازمی قرار دیا جائے ۔
وقت اشاعت : 30/01/2017 - 14:35:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :