اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے دنیا کی ساری نعمتیں انسان کی غلام ہو جاتی ہیں،کامیڈین افتخار ٹھاکر

پیر 30 جنوری 2017 14:43

اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے دنیا کی ساری نعمتیں انسان کی غلام ہو جاتی ہیں،کامیڈین افتخار ٹھاکر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) تھیٹر و ٹی وی کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے دنیا کی ساری نعمتیں انسان کی غلام ہو جاتی ہیں،میں ہر وقت خلق خدا کی خدمت کرنے اور لوگوں کو راہ راست پر چلنے کی تلقین کرنے پر روحانی اطمینان محسوس کر تا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت تبلیغ کے سلسلہ میں’’ اے پی پی ‘‘لاہور بیورو کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کے ہمراہ تبلیغ اسلام کا کام بھی کرتے ہیں جس سے انہیں روحانی خوشی ہوتی ہے ۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو اپنا استاد سمجھتا ہوں اور ان کا بھرپور احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ہاتھوں کئی لوگ جن میں 3 ڈاکو بھی شامل ہیں برے کام چھوڑ کر دین حق کی راہ پر آئے ہیں جو ان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ افتخار ٹھاکر سے صحافیوں نے درخواست کی کہ وہ ماہانہ ایک درس دیا کریں جس پر انہوں نے حامی بھر ی کہ وہ یہ نیک کام ضرور کریں گے۔ افتخار ٹھاکر نے اے پی پی بیوروکے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور بیورو چیف طالب حسین بھٹی سمیت سٹاف کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2017 - 14:43:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :