گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ کے لیے بنائے گئے 2017ء کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

پیر 30 جنوری 2017 23:08

گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ کے لیے بنائے گئے 2017ء کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) معروف اداکارو گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ کے لیے بنائے گئے 2017ء کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری صہیب اختر نے کی ہے۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور گلوکار شیگی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

’’اب کھیل جمے گا‘‘نامی اس ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ نامور کرکٹ کھلاڑی مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر گل، احمد شہزاد اور رمیض راجہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس گانے کی آڈیو ریلیز کی گئی تھی اور امید ظاہر کی گئی تھی کہ اس سیزن کے گانے کو گزشتہ سال کے سیزن کے ترانے ’’اب کھیل کے دکھا‘‘جتنی مقبولیت ملے گی۔علی ظفر اس وقت اپنی پہلی پاکستانی فلم 'طیفا اِن ٹربل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایتکاری احسن رحیم دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2017 - 23:08:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :