ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عائشہ عمر فروری کے بعد اپنی ویڈیو البم بنائیں گی

منگل 31 جنوری 2017 19:09

ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عائشہ عمر فروری کے بعد اپنی ویڈیو البم بنائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عائشہ عمر فروری کے بعد اپنی ویڈیو البم بنائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے بطور گلوکارہ اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انہوں نے اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے دو گانوں کی ویڈیو بنا کر نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کی جائے گی۔ عائشہ عمر اپنی ویڈیوا لبم کی ریکارڈنگ فروری کے بعد شروع کریں گی جس میںوہ خود بھی ماڈلنگ کریں گی۔ واضح رہے اس سے قبل عائشہ عمر ایک فلم میں گانا بھی گا چکی ہیں اور اب بطور گلوکارہ اپنی شناخت بنانے کی خواہاں ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 19:09:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :