بھارتی فلموں میں کام کیلئے آڈیشن دینے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، ماہرہ خان

منگل 31 جنوری 2017 19:09

بھارتی فلموں میں کام کیلئے آڈیشن دینے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، ماہرہ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے اور آڈیشن دینے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے حال ہی میں بھارتی سپرسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم رئیس میں شاندار ڈیبیو کیا ہے، ریلیز سے قبل ہی فلم کے گانوں نے سرحد کے دونوں پار کافی دھوم مچائی اور اب فلم میں ماہرہ خان کی ادکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ریلیز سے قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ حالت کے باعث ماہرہ خان فلم کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جاسکیں تاہم ایک ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان رئیس میں کام ملنے سے پہلے ممبئی میں ٹھہری تھیں اور بھارتی فلموں میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی تھیں، اس کے لیے انہوں نے کئی فلموں میں آڈیشن بھی دیے تھے۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ان تمام باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام چیزوں کو غلط انداز میں بیان کیا گیا ہے اور ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا لہذا ایسی تمام چیزیں مضحکہ خیز ہیں۔
وقت اشاعت : 31/01/2017 - 19:09:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :