ڈریو بیری مور اپنے شوہر سے علیحدگی کے صدمے سے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی نہ نکل سکیں

بدھ 1 فروری 2017 13:01

ڈریو بیری مور اپنے شوہر سے علیحدگی کے صدمے سے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی نہ نکل سکیں
لاس اینجلس ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ہالی وڈ جہاں کسی اداکارہ کا نئی دوستیاں کرنا اور توڑنا معمول کی بات ہوتی ہے وہاں معصوم شکل اداکارہ ڈریو بیری مور اپنے شوہر ول کوپلمین سے علیحدگی کے صدمے سے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی باہر نکل نہیں سکیں۔

(جاری ہے)

ڈریو بیری مورنے کہا ہے کہ ول کوپلمین سے علیحدگی کے شاک سے ابھی تک وہ باہر نہیں آسکیں۔ اس لئے نئی دوستی کرنا ان کیلئے ابھی ممکن نہیں ہے۔ 41 سالہ ڈریو کی ول سے اگست 2016 میں طلاق ہوئی تھی۔ ڈریو کی ول سے دو بیٹیاں ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2017 - 13:01:38

Rlated Stars :