سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی گئی

بدھ 1 فروری 2017 16:24

سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی گئی ۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر فریقین کو 7 فروری تک کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے ایک بار پھر ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 19 جنوری کو 10 روز کی وفاق کو مہلت دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا سپریم کورٹ کی جانب سے بھی اپیل مسترد کردی گئی 13 دن گذر جانے کے باوجود ابھی تک نام نہیں نکالا گیا ۔ عدالت سے استدعا ہے وفاقی حکومت سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ہائیکورٹ آفس نے ایان علی کی درخواست پر فریقین کو 7 فروری تک کے لئے اطلاعی نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/02/2017 - 16:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :