حمیر ا چنہ کی کلاسیکل مو سیقی کی نئی البم جاری

جمعہ 20 فروری 2009 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری ۔2008ء) گلوکارہ حمیر ا چنہ کی کلا سیکل مو سیقی ،غزل اور فو ک گائیکی پر مشتمل نئی آڈیوالبم جاری کر دی گئی۔حمیر ا چنہ کے نئی البم’ترنگ ‘کی افتتاحی تقریب کا اہتما م لاہور میں میاں یو سف صلا ح الد ین کی حویلی میں کیا گیاتھا۔تقریب میں فلم ،ٹیلی ویژن ،ماڈلنگ اور موسیقی سے وابستہ شخصیا ت کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مشرقی موسیقی کی مختلف اصناف پر مشتمل ا س آڈیو البم کو جد ید الات سے مزین سچل آڈیو ریکارڈ نگ کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ تقریب میں بابر ہ شریف،عثما ن پیر زادہ ،ثمینہ پیر زادہ ،فیضان پیر زادہ ،شان ،سید نور ،میر ا،ثناء ،آمنہ حق ،گلو کار علی ظفر ،شفقت امانت علی خان ،فخر امام اور موسیقی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔حمیرانے ترنگ میں کلا سیکل موسیقی کے علا وہ غزل اور فوک گائیکی کا خوبصورت مظاہر ہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2009 - 16:19:24

Rlated Stars :