’’آنکھیں۔2‘‘ میں امیتابھ کے ساتھ کام کے خیال سے بے حد مسرور ہوں، راگینا سینڈرا

جمعہ 3 فروری 2017 14:19

’’آنکھیں۔2‘‘ میں امیتابھ کے ساتھ کام کے خیال سے بے حد مسرور ہوں، راگینا سینڈرا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء)بھارت کی جنوبی فلموں کی سٹار راگینا سینڈرا نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’’آنکھیں۔2‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خیال سے بے حد مسرور ہیں۔ فیچر فلم ’’آنکھیں۔

(جاری ہے)

2‘‘امیتابھ کی 2002 میں بننے والی فلم’’آنکھیں‘‘کا سیکوئل ہے جس کی شوٹنگ شروع کرنے کی تمام تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس فلم میں جنوبی بھارتی فلموں کی اداکارہ راگینا کو موثر رول دیا گیا جن کا کہنا ہے کہ وہ بہت پر جوش ہیں،28 سالہ راگینا نے کہا کہ وہ بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کے خیال سے ہرگز نروس نہیں بلکہ وہ اپنے سینیئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

امیتابھ ایک لاجواب انسان ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا۔انیس بزمی کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں اکشے کمار،ارجن رامپال،الیانا ڈی کروز اور پریش راول شامل ہیں جبکہ فلم اس سال ہی دیوالی کے موقع پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 14:19:17

Rlated Stars :