ماہرہ خان کی فلم رئیس کل پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 4 فروری 2017 17:24

ماہرہ خان کی فلم رئیس کل پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) بھارتی فلم "رئیس" کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے اور فلم (کل )اتوار سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور بالی ووڈ فلم "رئیس" بھی سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے، مرکزی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے رئیس کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم 5 فروری سے نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی، اس سے پہلے "قال" اور "اے دل ہے مشکل" کو بھی نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

وقت اشاعت : 04/02/2017 - 17:24:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :