اجوکا بہار تھیٹر فیسٹیول کا آخری ڈرامہ ”چاک چکر “آج سے پیش کیا جائیگا

جمعرات 26 فروری 2009 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26فروری 2009 ء ) الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں جاری اجوکا بہار تھیٹر فیسٹیول کے سلسلہ کا آخری ڈرامہ ”چاک چکر “27اور 28فروری کو الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اجوکا تھیٹر کے ڈرامہ فیسٹیول میں اسٹیج ڈرامہ ”بھلا“ٹوبہ ٹیک سنگھ“بالا کنگ “اور ”ہوٹل موہنجو ڈارو“شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھے اور پسند کئے ۔ ان ڈراموں میں اجو کا تھیٹر کے تربیت یافتہ اداکار کام کر رہے ہیں جبکہ ڈراموں کی ڈائریکٹر مدیحہ گوہر ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/02/2009 - 13:37:34

Rlated Stars :