'فلم میں آئٹم سانگ کی گنجائش نہیں، کرکٹ فینز آئیڈیا کو سپورٹ کرینگے ،رمیز راجہ

ہفتہ 4 فروری 2017 18:47

'فلم میں آئٹم سانگ کی گنجائش نہیں، کرکٹ فینز آئیڈیا کو سپورٹ کرینگے ،رمیز راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) ماضی کے سٹار بیٹسمین اور معروف مبصر رمیض راجا نے فلم کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ الجھے ذہنوں کے شکار وہ بچے جنہیں دہشتگردی کی جانب دھکیلا جاتا ہے، انہیں ایک پرامن زندگی گزارنے کی طرف مائل کرنا اس فلم کا مقصد ہے۔دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے رمیض راجا کا کہنا تھا کہ یہ ایک گلوبل ایشو ہے، وہ اپنی فلم سے اتنے پٴْرامید ہیں کہ اسے آسکر تک لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سینما انڈسٹری کو رمیض راجا کسی باؤنڈری میں قید نہیں سمجھتے لیکن انہیں اپنے آئیڈیا پر کام کے دوران بہت سی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔ تنقید کی پروا کئے بغیر رمیض راجا کو یقین ہے کہ کرکٹ فینز اس آئیڈیا کو بھرپور سپورٹ کرینگے۔ سابق کرکٹر کھیل کے موضوع پر بننے والی فلم میں آئٹم سانگ کی گنجائش نہیں سمجھتے۔رمیض راجا نے جیسے کرکٹ اور کمنٹری میں اپنا سکہ جمایا، ویسے ہی وہ پٴْرامید ہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری اور کھیل کی بحالی میں بھی اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/02/2017 - 18:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :