اسپین میں انٹرنیشنل فلیمینکو فیشن فیسٹیول کا آغاز

اتوار 5 فروری 2017 12:50

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء)اسپین میں انٹرنیشنل فلیمینکو فیشن فیسٹیول کا آغازہوگیا ،شیشے کے ریمپ پر جدید اورقدیم رنگا رنگ امتزاج نظر آیا ،ماڈلز نے شیشے کے ریمپ پرفیشن کے جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

اسپین کے شہرSeville میں انٹرنیشنل فلیمینکو فیشن فیسٹیول میں ماڈلز نے منفرد ملبوسات میں کیٹ واک کرکے سحر طاری کردیا۔شیشے کے شاندار ریمپ پرواک کرتی حسین ماڈلز نے معروف ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات دلچسپ انداز میں متعارف کرائے۔ فراک نماان ملبوسات کے ساتھ ہیٹس، جوتے اور ہیئر اسٹائل نے بھی رنگ جمایا۔

وقت اشاعت : 05/02/2017 - 12:50:16