رنبیر کپور نے فلم میں سنجو بابا بننے کیلئے 13 کلو وزن بڑھا لیا

اتوار 5 فروری 2017 12:50

رنبیر کپور نے فلم میں سنجو بابا بننے کیلئے 13 کلو وزن بڑھا لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) بولی وڈ میں ان دنوں وزن بڑھانے کا فیشن آیا ہوا ہے۔ عامر خان کے بعد اب رنبیر کپور بھی وزن بڑھانے کی ریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں سجنے دت پر بننے والی بائیوپک فلم میں کام کررہے ہیں جس کے لئے انہوں کے 13 کلو وزن بڑھایا ہے۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور 3 مختلف روپوں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے حصے کے لئے رنبیر کپور نے 13 کلو وزن بڑھایا ہے جبکہ دوسرے حصے میں سجنے دت کا 90 کی دہائی والا دبلا پتلا روپ اپنائیں گے اور تیسرے حصے میں منشیات پنروسن والا مرحلہ دیکھایا جائے گا۔رنبیر کپور کے فٹنس ٹرینر کنال گئیرنے بتایا کہ رنبیر کپور نے 13 کلو سے زائد وزن بڑھایا ہے جس میں فیٹس نہیں بلکہ مسلز موجود ہیں۔ٹرینر نے مزید بتایا کہ رنبیر نے اپنی ڈائٹ میں سے گوشت کم کردیا ہے اور وہ زیادہ تر سبزیاں کھاتے ہیں۔ وہ اپنا کھانا وقت پر کھاتے ہیں اور ورزش پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں رنبیر حلیم بہت شوق سے کھارہے ہیں اور جب کبھی ان کو حلیم نہیں ملتا تو وہ اداس ہوجاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/02/2017 - 12:50:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :