فرنچ ڈراما فلم ’’پرسنل شاپر‘‘کا نیا ٹریلر جاری‘فلم 10مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 5 فروری 2017 12:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ فرنچ ڈراما فلم پرسنل شاپر کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اولیویر اسایس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی فرانسیسی فیشن انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک پراسرار واقعے کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں کرسٹین اسٹیورٹ،لارس ایڈنگر،نورا وون،اینڈرس ڈینیئلسن،پیسکل ریمبرٹ اور سگرڈ بوازیز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چارلس گلبرٹ کی پروڈیوس کردہ سپسنس سے بھرپور یہ فلم 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/02/2017 - 12:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :