ابھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائوں گی،ڈریو بیری مور

پیر 6 فروری 2017 13:03

ابھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائوں گی،ڈریو بیری مور
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) ہالی وڈ اداکارہ ڈریو بیری مور نے کہا ہے کہ وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کاسمیٹک سرجری نہیں کروائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈریو بیری مور جو ایک نئی فلم کے ساتھ ایک وقفہ کے بعد اس سال سلور سکرین پر نظر آئیں گی، نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ میں کاسمیٹک سرجری ابھی کروانے کے حق میں نہیں، اگر ضروری بھی ہوا تو مزید 10 سال انتظار کرنے کے بعد سوچوں گی۔ ڈریو نے کہا کہ میں میک اپ بالکل استعمال نہیں کرتی اور اپنی زندگی میں 100 میں سے 90 فیصد اصل حالت میں ہوں اور خوش ہوں، اس لئے میں فی الحال کسی تبدیلی کی خواہشمند نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ہر ماہ اپنے ہونٹوں کا رنگ تبدیل کرتی ہوں، یہ میرا شوق ہے۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 13:03:58

Rlated Stars :