اداکارہ ثانیہ سعید اور فرح شاہ نے پاکستانی ڈرامے میں ہم جنس پرستی کا کردار ادا کر کے سب کو حیران کر دیا

پیر 6 فروری 2017 14:12

اداکارہ ثانیہ سعید اور فرح شاہ نے پاکستانی ڈرامے میں ہم جنس پرستی کا کردار ادا کر کے سب کو حیران کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) پاکستانی میڈیا نے بھی ہم جنس پرستی کو فروغ دینا شروع کر دیا ،نامور اداکارہ ثانیہ سعید اور فرح شاہ نے پاکستانی ڈرامے میں ہم جنس پرستی کا کردار ادا کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنسی زیادتی ، بچوں سے بدکاری اور ناجائز تعلقات جیسے وہ موضوعات جن کے بارے میں ہم اپنے گھر وں میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے اب وہ ہمارے ٹی وی ڈراموں میں کھلے عام دکھائے جانے لگے ہیں جس کی ایک حالیہ مثال اداکارہ ثانیہ سعید اور فرخ شاہ کی صورت میں سامنے آئی ہے جو’’ہم‘‘ ٹی وی پر نشر ہونے والے پاکستانی ڈرامہ’’کتنی گرہیں باقی ہیں ‘‘میں ہم جنس پرستی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کہانیوں کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنا ہے جس سے نہ صرف پاکستانی ڈراموں کا صدیوں سے قائم معیار تباہ ہو گا بلکہ ان فحش موضوعات سے بچوں اور بچیوں کی سوچ پر منفی اثرات بھی مرتب ہو نگے۔
وقت اشاعت : 06/02/2017 - 14:12:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :