ودیا بالن اب عامرخان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر تولنے لگیں

ہر اچھے اداکار، ہدایتکار اورلکھاری کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں، ودیا بالن

منگل 7 فروری 2017 18:04

ودیا بالن اب عامرخان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر تولنے لگیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جو کرداروں کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہیں اب وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر تولنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سے جب اداکارعامرخان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر فلم کی کہانی اچھی ہو تو عامر کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں سوچا کہ ان کے ساتھ میں کس طرح کی فلم اور کردارمیں جلوہ گرہونا چاہوں گی۔

صرف عامرخان ہی نہیں بلکہ ہر اچھے اداکار، ہدایتکار اورمصنف کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔ودیا بالن نے’’دنگل’’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی، ہدایتکاری، اداکاری، موسیقی اور عکسبندی سب ہی بہترین تھے، اسی لیے فلم دنگل ایک نا قابل یقین فلم ہے۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 18:04:35