شاہ رخ ‘رشی کپور اور پریتی زنٹا ایم ٹی وی اسٹائلش ایوارڈکیلئے منتخب

منگل 17 اکتوبر 2006 12:05

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) بھارتی فلم انڈسٹری کے تین نامور فنکاروں کو ایم ٹی وی اسٹائلش ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ جن میں بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ‘رشی کپور اور اداکارہ پریتی زنٹا شامل ہیں جو بہترین اداکاری پر اسٹائلش ایوارڈ کے حقدار قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

جیوری کے مطابق حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں میں ”کبھی الوداع نہ کہنا “ کو انتہائی اسٹائلش فلم کا ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2006 - 12:05:37

Rlated Stars :