مراٹھی کی 1913ء کے بعد اداکاراؤں کی تفصیلات پر مشتمل انسائیکلو پیڈ یا ویب سائٹ کا آغاز کر دیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2006 12:05

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) مراٹھی کی 1913ء کے بعد تمام اداکاراؤں کی تفصیلات پر مشتمل انسائیکلو پیڈ یا ویب سائٹ کا آغاز کر دیا گیا ۔ فلمسازمہیش تلیکر نے اسے ترتیب دیا ہے اداکاراؤں کی تفصیلات ان کی نادر تصاویر بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ مراٹھی فلم صنعت کی پہلی خاتون اداکار کملاگھو کھلے جو اداکار وکرم گوکھلے کی نانی ہے سے تفصیلات کا آغاز کیا گیا ہے ۔

ویب سایٹ www.marathitaraka.com پر جن اداکاروں کو پیش کیا گیا ہے ان میں درگا کھوٹے ‘شوبھن سمارتھ ‘للیتا پوار‘شاشا آپٹے ‘ لیلا چٹس ‘ہنساوا ڈکر ‘ سلوچنا ‘جئے شری گڈ کرسیما‘ آشا کالے ‘ رنجنا‘ الکا کوبائی ‘ ورشن اسگا ونکر ‘ مدھورا والنکر‘ دیپا پرب ‘ساریکا ‘ نلٹکر شامل ہیں ۔ فلمساز تلیکرنے کہا کہ مراٹھی فلم کی 97ہیروئینوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

خاتون اداکاراؤں کو صرف ویب سائٹ پر کیوں پیش کیا گیا ہے کے سوال پر فلمساز نے کہا کہ مراٹھی سینما میں خاتون اداکاراوں کا غلبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب مرد اداکاروں کی تفصیلات بھی پیش کی جائینگی ۔ تلیکر نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائٹ ہے جس میں مراٹھی فلمی صنعتی کی تاریخ بھی ہے ۔ جئے شری گڈ کرنے ویب سائٹ کا افتتاح کیا ۔ اس وقت نیلو پھولے اور امرتا راؤ بھی موجود تھے جن کی فلم ”وواہ “آئندہ ماہ پیش کی جا رہی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2006 - 12:05:37

Rlated Stars :