بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

اداکارہ کی کلائی کٹی ہوئی اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان ہیں، پولیس

بدھ 8 فروری 2017 23:08

بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) بھارتی مقامی فلم نگری کی اداکارہ بتاستا ساہا کی گھر میں چھت سے لٹکی 2 روز پرانی لاش ملی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بتاستا ساہا کی والدہ 2 روز سے بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ان کے فلیٹ جاپہنچیں جہاں بار بار کٹھکھٹانے پر دروازہ نہیں کھلا جس پر والدہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو وہاں اداکارہ کی چھت سے لٹکی لاش ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہیکہ لاش 2 روز پرانی ہے، بتاتا ساہا فلیٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھیں جس کے باعث مرنے کے دو روز گرزنے کے بعد لاش کچھ بوسیدہ بھی ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق اداکارہ کی کلائی کٹی ہوئی ہے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کو ابتدائی طور پر اسے خودکشی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ بتاستا ساہا نے تامل فلموں کے علاوہ بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ ماڈلنگ کے پیشے سے بھی وابستہ تھیں۔۔

وقت اشاعت : 08/02/2017 - 23:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :